لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کیاگیا۔”ٹاک ٹو سی ایم“، وزیراعلیٰ تک براہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کیاگیا۔”ٹاک ٹو سی ایم“، وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ”ٹاک ٹو سی ایم“پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ”ٹاک ٹو سی ایم“پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ ”ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل میں 20سال اوراس سے اوپر نوجوانوں کیلئے الگ الگ سیکشن/انٹرفیزقائم۔صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔
