کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 70 ہزار کی حد عبور کر گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بڑی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 70 ہزار کی حد عبور کر گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 834 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 286 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 472 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 30 پیسے پر آ گئی۔
