کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منظور کر کے

حیاتیات Dec 11, 2025 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منظور کر کے پانچوں ملزمان کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شادی سے ایک دن قبل نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔مقتول اسامہ کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے سے عدالت نے قبول کرلیا۔

استغاثہ کے مطابق مقتول اسامہ کو عوامی کالونی میں شادی سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا اور اس کا ملزمان کے ساتھ پہلے سے تنازع بھی موجود تھا۔استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم طلحہ مقتول اسامہ کو گھر سے لے کر گیا اور دیگر ملزمان راحیل، عباد، عرفان اور مزمل کی مدد سے اسے کورنگی دار العلوم کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے صلح نامہ منظور ہونے کے بعد مقدمے میں گرفتار تمام 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں