ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ سپر سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آجکل کیا کچھ اور کن کو یاد کر رہے ہیں ؟ سب بتا دیا ۔ دراصل 60سالہ عامر

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ سپر سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آجکل کیا کچھ اور کن کو یاد کر رہے ہیں ؟ سب بتا دیا ۔
دراصل 60سالہ عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا ہے۔بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے تعلقات کے بارے میں بتایا اور اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ، کرن راؤ اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا محبت سے ذکر کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کے دوران عامر خان کا کہنا ہے کہ اب میری گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی، جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور جن کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ میرے اور رینا کے دل میں ایک دوسرے کے لیے آج بھی محبت اور احترام موجود ہے۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی ترقی و کامیابی کا کریڈٹ کرن راؤ کو دیا۔
عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ اچھی تقدیر کے باعث زندگی میں بہت اچھے لوگ ملے، ہم دونوں نے اکٹھے کئی سال گزارے۔ محبت ایک بہت طاقت ور جذبہ ہوتا ہے اس میں زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ نفرت بہت تھکا دیتی ہے، محبت امید دیتی ہے، کسی چیز کی پرواہ کرنے کا احساس دیتی ہے۔
