فیلڈ مارشل کی کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا ءنے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی

حیاتیات Dec 3, 2025 IDOPRESS

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا ءنے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندارکارکردگی پرٹیم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی جسمانی برداشت،حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی اور ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے، ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث بنی، ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس اعزاز پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور ضبط،بے لوث لگن اورپیشہ ورانہ معیارکے بنیادی اصول برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں