ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے سرکاری سائبر سیفٹی ایپلی کیشن کو اسمارٹ فونز میں لازمی طور پر پری لوڈ کرنے کے

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے سرکاری سائبر سیفٹی ایپلی کیشن کو اسمارٹ فونز میں لازمی طور پر پری لوڈ کرنے کے حکم پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایپل اپنے تحفظات بھارتی حکام تک پہنچائے گا کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے صارفین کی نگرانی سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے خفیہ طور پر ایپل، سام سنگ اور شیاؤمی سمیت دیگر کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ 90 دن کے اندر اپنے فونز میں ’سنچار ساتھی‘ نامی سرکاری ایپلی کیشن لازمی طور پر شامل کریں۔ اس ایپ کا مقصد موبائل فونز کی چوری کی صورت میں ان کا پتا لگانا، انہیں بلاک کرنا اور غلط استعمال سے روکنا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ اس ایپ کو صارفین غیر فعال بھی نہ کر سکیں۔حکومت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جو ڈیوائسز پہلے سے سپلائی چین میں موجود ہیں ان میں اس ایپ کو سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ذریعے انسٹال کیا جائے۔
