اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے نہتی بہنوں سے خوفزدہ نظام! ووٹ کی لوٹ اور عدل کی پامالی کو کمزور جالیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے نہتی بہنوں سے خوفزدہ نظام! ووٹ کی لوٹ اور عدل کی پامالی کو کمزور جالیاں اور شرمندہ پولیس والے کب تک سہارا دیں گے؟
اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور عزم پہلے سے توانا۔ آج ایک ماہ بعد عظمی آپا کی بھائی سے ملاقات ہوئی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا عمران خان پاکستان کی تاریخ میں انصاف کیلئے جد وجہد کا روشن ترین حوالہ ہیں۔ قیدی نمبر 804 انصاف کی جنگ ہر اس مزدور، کسان، ماں، بہن اور بیٹی کیلئے لڑ رہا ہے جس کو اس ملک پر مسلط نظام نے بے آواز کر دیا ہے۔
نہتی بہنوں سے خوفزدہ نظام! ووٹ کی لوٹ اور عدل کی پامالی کو کمزور جالیاں اور شرمندہ پولیس والے کب تک سہارا دیں گے؟ عمران خان صاحب کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور عزم پہلے سے توانا۔ آج ایک ماہ بعد عظمی آپا کی بھائی سے ملاقات ہوئی۔ pic.twitter.com/whB0sVK4r8
— salman akram raja (@salmanAraja) December 2,2025
