اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونئیر جناح ٹرسٹ کے زیر اہتمام لیڈر سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کہ جلسے کو اجاگر کرنا اور پر کام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونئیر جناح ٹرسٹ کے زیر اہتمام لیڈر سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کہ جلسے کو اجاگر کرنا اور پر کام کرنے مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی تھا ۔
سمٹ میں ڈائریکٹر جونئیر جناح ٹرسٹ محم الخیام ، روٹس ملینیم ایجوکیشن گروپ سے عظمی حیات ، گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی ،حنان علی عباسی ، صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان محمد بلال عزیز ، سید امتیاز علی رضوی ، امینہ صائم ، عائشہ وحید و دیگر نے شرکت کی ۔
مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے جونئیر جناح ٹرسٹ کی آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کہ حوالے کاوشوں کو سراہا اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔مقررین نے آؤٹ آف سکول بچوں کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اس کا حل تلاش کرنے اور پاکستان کو زیرو اور آف سکول کرنے کی جدو جہد کا اعلان کیا ۔
