صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لاہور  محمد عاصم نصیر کی سیکرٹری  داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے اہم ملاقات 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور  محمد عاصم نصیر نے سیکرٹری  داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے

حیاتیات Nov 28, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور محمد عاصم نصیر نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے اہم ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور محمد عاصم نصیر نے سوسائٹی کے مختلف فیزز میں سیکیورٹی ،قبضوں اور مختلف مقامات پر غیر قانونی سر گرمیوں کی نشاندہی کی ۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے صدر سوسائٹی کی درخواست پرسوسائٹی میں پولیس کے گشت کو بڑھانے کےلیے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد اور ٹاؤن شپ پولیس اسٹیشن کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کر دیا ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جلد تمام فیزز میں باقاعدہ پولیس کے اہلکار گشت کریں گے ۔

صدر سوسائٹی محمد عاصم نصیر نے ممبران کی جان و مال کی حفاظت کےلیے پنجاب حکومت کے تعاون پر سیکرٹری داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں