پریکٹس کے دوران باسکٹ بال پول گرنے سے کھلاڑی ہلاک، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)باسکٹ بال کا 16 سالہ کھلاڑی پریکٹس کے دوران اس وقت ہلاک ہوگیا، جب باسکٹ بال کا پول اس پر آ گرا۔ اس المناک واقعے کو کیمرے کی

حیاتیات Nov 28, 2025 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)باسکٹ بال کا 16 سالہ کھلاڑی پریکٹس کے دوران اس وقت ہلاک ہوگیا، جب باسکٹ بال کا پول اس پر آ گرا۔ اس المناک واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے روہتک میں پیش آنے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاردک راتھی نامی قومی سطح کا کھلاڑی تنہا باسکٹ بال کی پریکٹس کر رہا ہے۔ کھلاڑی تھری پوائنٹ لائن، جس کے بیچوں بیچ پول نصب ہوتا ہے، سے دوڑتا ہوا، چھلانگ لگا کر باسکٹ کو چھوتا ہے۔

پولیس کے مطابق ہاردک کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں