حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام، قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔ نجی ٹی وی

حیاتیات Nov 28, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب جان نے کی۔

کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے، اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں