لاہور جنرل ہسپتال کے سرجنز نے شدید زخمی دل کی سرجری کرکے نوجوان کی جان بچالی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور جنرل ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون کے نوجوان سرجنز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کے شدید زخمی دل

Oct 23, 2025 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور جنرل ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون کے نوجوان سرجنز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کے شدید زخمی دل کی کامیاب سرجری کرکے اس کی زندگی بچالی۔

مقامی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع قصور کے رہائشی 22 سالہ نوجوان رضوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جس کی پیٹھ پر لگنے والے خنجر کے گہرے گھاؤ نے دل کو نقصان پہنچایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مریض کی شدید تشویشناک صورتحال کے باوجود ڈاکٹر سعید محمود، ڈاکٹر محمد تیمور، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر آمنہ طارق اور ڈاکٹر لبنیٰ پر مشتمل ٹیم نے سرجیکل یونٹ ون کے سربراہ پروفیسر فاروق افضل کی رہنمائی میں فوری آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کے زخمی دل کو بحال کردیا۔

آپریشن کے بعد نوجوان کی 2 ہفتے تک مسلسل نگرانی کی گئی، نوجوان رضوان اب مکمل صحت یاب ہوکر گھر جاچکا ہے، نوجوان کے اہلخانہ نے ڈاکٹرز کی کوششوں پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ حکومت پنچاب کی ہدایت پر رضوان کو علاج اور تشخیص کی سہولت مفت فراہم کی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں