چٹاگانگ ( خصوصی رپورٹ )بنگلادیش میں 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی کے سینٹرل سٹوڈنٹس یونین

چٹاگانگ ( خصوصی رپورٹ )بنگلادیش میں 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی کے سینٹرل سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔نائب صدر کے عہدے پر شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی نے 7,983 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے قریب ترین حریف، چھاترو دل کے امیدوار سجاد حسین نے 4,374 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر شبر کے امیدوار سید بن حبیب نے 8,031 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی، جب کہ چھاترو دل کے ایم ڈی شفاعت حسین کو 2,734 ووٹ ملے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر چھاترو دل کے حمایت یافتہ ایوب الرحمان توفیق کامیاب ہوئے، جنہیں 7,014 ووٹ ملے، جب کہ ان کے مدمقابل سجاد حسین منہّا نے 5,045 ووٹ حاصل کیے۔
