’’پیپلز پارٹی کیساتھ 4دہائیوں کا سیاسی سفر ،جیل ، اہم عہدے ‘‘ آغا سراج درانی کی زندگی  سے متعلق وہ تفصیلات ، جو شاید آپ نہیں جانتے 

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کر

Oct 15, 2025 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی زندگی سے متعلق وہ تفصیلات ، جو شاید آپ نہیں جانتے ۔

1953 میں درانی پشتون خاندان میں آنکھیں کھولنے والے، گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے، آغا سراج درانی نے 1971 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔

انہوں نے سندھ مسلم لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 1980 کی دہائی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا۔

وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

آغا سراج درانی کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

اس سے قبل ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں