لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک افغان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ افغانستان پر حملے سے خوش نہیں لیکن ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا؟پاک، افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کردار ادا کر سکتے ہیں۔
