’’ 7 جہاز بھی‘ ‘شہبازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد

Oct 14, 2025 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘‘ ۔

ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا کہ ’’ 7 جہاز‘‘۔ لیکن یہ آواز ریکارڈنگ میں محفوظ ہو گئی، جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے دعوت دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا دیجیے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by CallumAbroad (@callumabroad1)

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں