پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کو پولنگ کا درجہ دیا گیا ہے، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے مشال یوسفزئی اور اپوزیشن کی جانب سے مہتاب ظفر امیدوار ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد اور دیگر امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔