وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ ، مریضوں اور تیمارداروں سےسہولتوں کے بارے میں دریافت کیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر

Jul 24, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیااورہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا اور پرچیاں چیک کیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی مرکزی انتظارگاہ میں دستیاب میڈیسن اور ان کی تعداد بورڈ پر آویزاں کرنے کو سراہا،مریضوں کی آمد، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا وقت چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے ہر مریض کی اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر اظہارتحسین کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں