محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی دبئی میں منائی گئی

 دبئی (طاہر منیر طاہر)  دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی-

حیاتیات Jan 3, 2025 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی-

پروگرام کی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری فاروق بانیاں نے کی- پروگرام کے مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس اور امیدوار نیشنل اسمبلی سندھ و سیکرٹری جنرل خواتین ونگ آزاد جموں کشمیر سندھ زون ڈاکٹر شبنم ناصر تھیں-

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے لیے ایک مثال قائم کی۔ تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں