
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور فسطائی ہتھکنڈوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما الحاج میاں شاھد حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہحماد اظہر کو سیاسی بنیادوں پر مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے اور تحریک انصاف کی آواز خاموش کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
