
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑ کر جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت محکمہ داخلہ کو جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’جھیل امریکا‘رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ دوسری آبی گزرگاہ ہے جس کا نام ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ واپسی کے بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کے موقع پر امریکی وزیر داخلہ ڈگ برگم، تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹیفن ملر بھی موجود تھے۔
