کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بڑا ڈیٹا Aug 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بادل برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا، کل 27 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار ہے جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جنوب مغربی ہوائیں تقریباً 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی و نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث شہری معمولات متاثر ہونے پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں