حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل

بڑا ڈیٹا Aug 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق فیصلہ معطل کرتے ہوئے طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کر رکھی ہے، طب کونسل نے سنے بغیر رجسٹریشن منسوخی کا حکم دیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں