
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی،وزیر مذہبی امور نے آئندہ حج انتظامات کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں وزارت مذہبی امور میں جاری اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیراعظم نے آئندہ حج میں عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کہاکہ حج کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔
