انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بڑا ڈیٹا Aug 7, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے پروفیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے 5 سالہ کیریئر کا اختتام کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔ تاہم وہ گزشتہ سال جون سے کمر میں فریکچر کے باعث کسی بھی پیشہ ورانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

معاشیات میں گریجویٹ جان ٹرنر کے ہیمپشائر کے ساتھ معاہدے کی مدت میں ابھی 2 سال باقی تھے، جبکہ گزشتہ سال کے آخر تک ان کے پاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ بھی موجود تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ اب زندگی میں اگلے چیلنج کی جانب بڑھنے کا یہی درست وقت ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں