
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر معاملے پر بات ہو گی۔
