ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے متعدد فوجی مراکز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا: کویتی فوج

بڑا ڈیٹا Jul 19, 2026 IDOPRESS

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سنیچر کی صبح سے ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو سراغ لگانے کے بعد فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ’ایرانی حملوں کے دوران کویتی فوج کے کئی مراکز اور فوجی کیمپ ڈرون حملوں کا نشانہ بھی بنے، جس کے نتیجے میں زمینی افواج کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔‘انھوں نے بتایا کہ ’تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔‘


کویتی فوج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’ایک بجلی گھر اور سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے پلانٹ یعنی ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کے ایک اہم حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور بعض حصوں اور بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو بھی نقصان پہنچا۔‘


بیان کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ کویت کے مختلف علاقوں میں گرا، جس سے مالی نقصان ہوا ہے تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں