ایران کا ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے انکار  

بڑا ڈیٹا Jul 3, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے جن جوہری مراکز کو بمباری سے نقصان پہنچا ہے، وہاں عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو رسائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایک انٹرویو میں باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی پارلیمنٹ اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت ان معائنہ کاروں کو دی جانے والی رسائی کا تعین کیا جائے گا۔


اُن کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جن مقامات پر بمباری ہوئی ہے اور جو مقامات متاثر ہوئے ہیں، ان تک کسی صورت بھی رسائی نہیں جائے گی۔


امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر بعض اندرونی حلقوں کی جانب سے تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکی حکام سے مذاکرات میں ایران چھ ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں سے متعلق دستاویز کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہا ہے۔


مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم کی کارکردگی پر ہونے والی اندرونی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے ناقدین سے کہا کہ ’آپ لوگ جو نہ تو سفارت کاری میں مدد کرتے ہیں اور نہ ہی جنگ میں، ہمیں تنگ کرنا اور ٹرمپ کے الفاظ دہرانا بند کریں.یہ مناسب نہیں ہے۔ عوام کو پرسکون رہنے دیں اور اسلامی جمہوریہ پر فخر کرنے دیں۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں