
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ فتنۃ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔
