
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد چیٹس کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس کے تحت صارفین آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے لیے علیحدہ چیٹ لسٹس یا فلٹرز تیار کر سکیں گے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا اور کمیونیکیشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کے پہلے سے موجود کسٹم لسٹ فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
