طلباء کی عدم دلچسپی، میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی 743 نشستیں خالی رہ گئیں

بڑا ڈیٹا Jun 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی طلباء کی عدم دلچسپی کے باعث 26-2025ء میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی 743 نشستیں خالی رہ گئیں۔

روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق میرٹ میں نرمی اور 45 روزہ توسیع کے باوجود ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستیں پُر نہ ہو سکیں۔

ملک بھر کے 187 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 22,300 سے زائد نشستیں ہیں۔مجموعی 743 خالی نشستوں میں سے 608 بی ڈی ایس اور 135 ایم بی بی ایس کی نشستیں شامل ہیں۔

پنجاب میں 381، سندھ میں 295، اسلام آباد میں 50 اور خیبر پختون خوا میں 17 نشستیں خالی رہ گئیں۔


ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم میرٹ 55 سے 52 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 50 سے 47 فیصد کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خالی نشستوں کی وجوہات میں فیسیں، معیار اور مستقبل کے مواقع سے متعلق خدشات شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں