اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اورایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے، 21 گھنٹوں پر مبنی مذاکراتی عمل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اورایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے، 21 گھنٹوں پر مبنی مذاکراتی عمل مجموعی طور پر تعمیری رہا، پاکستان خطے میں امن کیلئے پر عزم ہے۔
روزنامہ ’’دنیا‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں وزیر اعظم شہبازشریف نے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کاری کو سراہا جارہا ہے، وزیراعظم ریجنل ممالک کے دورے پر ہیں، فیلڈ مارشل کل تہران پہنچے ہیں۔
