وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرصدارت اجلاس؛10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے اورسرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے اورسرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی

بڑا ڈیٹا Apr 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے اورسرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری دی گئی۔اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال ، لیہ، شیخوپورہ میں الیکٹرک بسیں چلیں گی،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین اور اوکاڑہ میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کیلئے خصوصی ڈپو قائم ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل لیول پر 1500الیکٹرک بسیں چلانے کا پلان طلب کرلیا،اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،مریم نواز نے میٹرو بس سٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس میں لاہور میں جدید ترین بس سٹیشنز کی تنصیب کا بھی جائزہ لیاگیا،سرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں