اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل درخواستگزار سے مکالہ کرتے ہوئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل درخواستگزار سے مکالہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نہ کہہ کر بھی سب کچھ کہہ دیا ہے،سرکاری وکلا کیلئے بھی مسنگ پرسنز کے مقدمہ کا دفاع کرنا بہت مشکل ہے،جو دہشتگرد ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ امید ہے وفاقی آئینی عدالت مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا لے گی،آئینی عدالت کے مطابق ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا وہ غلط ہے۔
