اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور گردونواح سمیت چاروں صوبوں کے متعدد اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ شام کو تیز ہواؤں اور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور گردونواح سمیت چاروں صوبوں کے متعدد اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، نوشہرہ ، مردان ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر،مالاکنڈ ، کوہستان ، بونیر ، شانگلہ ، کالام ، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
