دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا

اترپردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کی ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا جس نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ

بڑا ڈیٹا Mar 24, 2026 IDOPRESS

اترپردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کی ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا جس نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے کیسز پر تشویش میں اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 سالہ نوجوان ثاقب کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حافظ تھانہ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ثاقب، جو بی ایڈ کا طالبعلم تھا، عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا تھا جمعہ کے روز میچ کے دوران اسے اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ چند لمحوں بعد زمین پر گر پڑا۔

ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اس اچانک موت پر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ثاقب نہایت خوش اخلاق اور سب کا چہیتا تھا، جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں