ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی 

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں

بڑا ڈیٹا Mar 19, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی کے وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں