ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ

ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ کی تحقیقات قومی سلامتی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
