کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں سیاہ تیزابی بارش، خطے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے،کون کونسے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں سیاہ تیزابی بارش، خطے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے،کون کونسے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کے ذخائر پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مبینہ شدید بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں فی الحال اس کے براہِ راست اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق تہران اور اس کے گرد و نواح میں رپورٹ ہونے والی بلیک ایسڈ رین (سیاہ تیزابی بارش) اس ماحولیاتی آلودگی کی ایک ممکنہ علامت ہو سکتی ہے۔ ایران سے موسمیاتی ڈیٹا اس وقت مکمل طور پر موصول نہیں ہو رہا کیونکہ جنگ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، تاہم صورتِ حال کو سیٹلائٹ ڈیٹا کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے مغربی ہواؤں کے ساتھ آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک آسکتے ہیں، ان آلودہ ذرات اور گیسز کے باعث مغربی علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں 9 تا 12 مارچ ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، آج شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں 9 تا 12 مارچ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔
