(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔قائد حزب اختلاف علامہ راجہ

(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو اسپیشلسٹ کو نہیں دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، تحقیقات ہونی چاہیے اس کا کون ذمہ دار ہے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات ہوتی رہتی تو ایسا نہ ہوتا، کوئی پاکستانی نہیں کہہ سکتا کہ یہ درست ہوا ہے، جو عذر لائے گا وہ بھی مجرموں کا ساتھی ہے، بطور قائد حزب اختلاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظمیوں اور سفیروں کو اس ظلم کی تفصیل بھیج رہے ہیں۔
