کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: فاروق ستار

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی کو نئے قومی چارٹر میں شامل کرنا ہوگا۔ کراچی کے لوگ

بڑا ڈیٹا Feb 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی کو نئے قومی چارٹر میں شامل کرنا ہوگا۔ کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مقامی بلدیاتی نظام قائم کیا جائے، اگر سنجیدہ نہیں لیا گیا تو کراچی میں ملین دھرنا ہوگا۔ قومی ترقی تب تک نہیں ہوگی جب تک مقامی اور شہری نظام نہ ہو، گل پلازہ کے بعد جو صورتحال ہوئی ہے ہم نے وفاق کو غفلت کی نیند سے جگایا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے بتایا کہ اگر کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، ہم وفاق کے اتحادی تو ہیں تاہم مسلم لیگ( ن )کے دوست ہیں، دوست خامیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں