ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیووس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلزپقومارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیووس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلزپقومارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق ملاقات میں ملکی اورعالمی سیاسی و اقتصادی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس دوران پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے اقدامات، چیلنجزاورممکنہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری، ترقیاتی منصوبے اور اقتصادی استحکام کے حوالے سے بھی اہم نکات زیر غور آئے۔ملاقات میں باہمی مشاورت کے ذریعے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی، جس سے سیاسی قیادت کی مربوط حکمت عملی سامنے آتی ہے۔
