صدر آصف علی زرداری کا سعودی شہزادی ہند بنت  آل سعود کے انتقال پر اظہارتعزیت

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا

بڑا ڈیٹا Jan 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکتِ سعودی عرب اور شاہی خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کےلئے باعثِ رنج ہے۔

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کےلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت اور قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں