یمن میں سیاسی ہلچل، وزیر اعظم سالم صالح بن بریک مستعفی

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن کے وزیر اعظم سالم صالح بن بریک نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جسے یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل نے قبول کر لیا ہے۔ عرب

بڑا ڈیٹا Jan 16, 2026 IDOPRESS

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن کے وزیر اعظم سالم صالح بن بریک نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جسے یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل نے قبول کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ وہ بدستور وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند تنظیم جنوبی عبوری کونسل نے ان علاقوں میں اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب تک پیش قدمی کی تھی۔

سعودی عرب نے اس پیش رفت کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی یمن کے سیاسی مستقبل پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں