سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ حاصل نہ کرسکی جس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک مبشر قادر نے خصوصی ٹیم

سورس: Screen Grab
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ حاصل نہ کرسکی جس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک مبشر قادر نے خصوصی ٹیم لاہور بھیجنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈی اپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ادھیڑ عمر آدمی کو پولیس روکتی ہے کیونکہ اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوتا۔ اس دوران وہ شخص کہتا ہے کہ کوئی بھی ہیلمٹ اس کے سر پر پورا نہیں آتا۔ تجربے کے طور پر اس نے ڈی ایس پی کے سامنے ہیلمٹ پہن کر دکھایا اور وہ واقعی اس کے سر پر فٹ نہیں بیٹھا۔ ڈی ایس پی مبشر قادر نے وعدہ کیا کہ وہ ان کے سائز کا ہیلمٹ مہیا کروا کر دیں گے۔
