اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے

بڑا ڈیٹا Dec 8, 2025 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو میں سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال پہلے دونوں علیحدہ ہو گئے۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی گھریلو خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، صوفیہ احمد اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سہیل سمیر نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ خود کیسے ہیں، اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو سب اچھا ہے۔

سہیل سمیر نے کہا کہ آج کل مشہور ہونے کا معیار بہت عجیب سا ہوگیا ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو خود چاہتے ہیں کہ انکے بارے منفی بات کی جائے تاکہ وہ وائرل ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں