لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ملک کے اہم ترین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 'وجے ہزارے ٹرافی‘ کھیلنے سے انکار کر دیا۔آسٹریلیا کے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ملک کے اہم ترین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 'وجے ہزارے ٹرافی‘ کھیلنے سے انکار کر دیا۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈرگواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر واضح کرچکے ہیں کہ سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑی انٹرنیشنل میچز سے فری ہوکر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو واضح کیا گیا تھا کہ قومی ٹیم میں رہنا ہے تو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لو تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ڈیمانڈز اور فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی ہدایت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور انہوں نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
