بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔