آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا، آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

بڑا ڈیٹا Dec 2, 2025 IDOPRESS

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا، آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

گلین میکسویل نے کہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

View this post on Instagram

A post shared by Glenn Maxwell (@gmaxi_32)

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی اور معین علی آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں