کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا ریمپ پر واک کے بعد اپنے اوپر ہونے والی تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔ بولڈ انداز اور بے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا ریمپ پر واک کے بعد اپنے اوپر ہونے والی تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔
بولڈ انداز اور بے دھڑک گفتگو کے باعث پہچانی جانے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں حالیہ فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
وائرل ویڈیو پر متعدد صارفین نے ان کی واک اور جسمانی ساخت پر اعتراضات کیے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ دلکش دکھتی تھیں اور اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ میری گھٹنے کی سرجری ہو چکی ہے اور تھائیرائڈ کی حالت بھی کافی خراب رہی لیکن اس کے باوجود لوگ ایسے رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں جس پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنے لیے جی رہی ہوں۔ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ایک چھوٹی سوچ رکھنے والے معاشرے میں رہنے والی ’بڑی‘ لڑکی ہوں۔
